موجودہ کپتان اظہر علی سابق کپتان مصباح الحق کو کاپی کرنے لگے

اتوار 19 اپریل 2015 18:02

موجودہ کپتان اظہر علی سابق کپتان مصباح الحق کو کاپی کرنے لگے

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2015ء) قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی سابق کپتان مصباح الحق کو کاپی کرنے لگے ‘ بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ریورس سویپ کرتے ہوئے کیچ دے بیٹھے جس کے باعث ٹیم کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا۔

(جاری ہے)

اتوار کو شیر بنگال کرکٹ سٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران ٹیم کے کپتان اظہر علی نے شکیب الحسن کی گیند پر انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ریورس سویپ کھیلا جس پر وہ وکٹ کیپر مشفیق الرحیم کو کیچ دے بیٹھے اور ٹیم مشکلات کا شکار ہونے کے باعث مقررہ اوورز میں صرف 239 رنز ہی بنا سکی ۔

ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی نے ان کی غلط شارٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سابق کپتان مصباح الحق کی ڈگر پر چل پڑے ہیں ۔ انہیں چاہیے کہ وہ مصباح کو کاپی کرنے کی بجائے اپنی نیچرل گیم کھیلیں۔ واضح رہے کہ مصباح الحق بھی اکثر اوقات ریورس سویپ کھیلا کرتے ہیں اور ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کی ریورس سویپ کھیلنے کی عادت کے باعث پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا تھا۔

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 18:02:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :