قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی محمد حفیظ ورلڈ کپ میں ہونے والی انجری کے بعد فارم حاصل کرنے میں ناکام ‘دورہ بنگلہ دیش کے ابتدائی دو میچو ں میں محض 7 رنز بنا سکے‘ باؤلنگ ایکشن کلیئر نہ ہونے کے باعث ٹیم پر بوجھ بن گئے

اتوار 19 اپریل 2015 18:02

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی محمد حفیظ ورلڈ کپ میں ہونے والی انجری کے بعد فارم حاصل کرنے میں ناکام ‘دورہ بنگلہ دیش کے ابتدائی دو میچو ں میں محض 7 رنز بنا سکے‘ باؤلنگ ایکشن کلیئر نہ ہونے کے باعث ٹیم پر بوجھ بن گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی اور سابق کپتان ورلڈ کپ میں انجری کا شکار ہونے کے بعد فارم حاصل کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ایک روزہ کے دوران محمد حفیظ صرف 7 رنز بنا سکے تھے جبکہ دوسرے میچ میں وہ بغیر کوئی رن بنائے عرفات سنی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ محمد حفیظ کو بطور آل راؤنڈر ٹیم میں شامل کیا جاتا رہا ہے تاہم آئی سی سی کی جانب سے ان پر باؤلنگ پر پابندی کے بعد وہ ٹیم کیلئے بالکل غیر موثر دکھائی دیتے ہیں۔

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 18:02:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :