بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 میچ کیلئے منتخب کھلاڑی ڈھاکہ روانہ

اتوار 19 اپریل 2015 18:02

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 میچ کیلئے منتخب کھلاڑی ڈھاکہ روانہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش کیخلاف ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے منتخب کھلاڑی بنکاک کے راستے سے ڈھاکہ روانہ ہوگئے۔ سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ جمعے کوکھیلاجائیگا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے منتخب کھلاڑی آج براستہ بنکاک سے ڈھاکہ روانہ ہونگے۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جمعے کو میرپور ڈھاکا میں کھیلا جائیگا۔ بیس بیس اوورز کے میچ میں شاہد آفریدی پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جو اب صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ تک محدود ہوگئے ہیں۔

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 18:02:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :