سعید اجمل نے انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد پہلی وکٹ حاصل کر لی

اتوار 19 اپریل 2015 19:52

سعید اجمل نے انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد پہلی وکٹ حاصل کر لی

میرپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اپریل ۔2015ء ) پابندی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے آف سپنر سعید اجمل نے کھاتہ کھول لیا ہے۔ میر پور کے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈ ے میں 37سالہ سعید اجمل نے بنگلہ دیشی بلے باز محمود اللہ ریاض کو بولڈ کرکے پابندی کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد اپنی پہلی وکٹ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل پہلے ون ڈے میں اجمل نے 10اوورز میں 74رنز دیئے تھے تاہم وہ کوئی وکٹ حاصل کر نے میں ناکام رہے تھے ۔

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 19:52:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :