بنگلہ دیشی بلے باز تمیم اقبال نے نئی تاریخ رقم کر دی

اتوار 19 اپریل 2015 20:50

بنگلہ دیشی بلے باز تمیم اقبال نے نئی تاریخ رقم کر دی

میرپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اپریل ۔2015ء ) بنگلہ دیشی بلے باز تمیم اقبال نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے ۔ میر پور میں پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں جب25سالہ اوپنر نے جنید خان کی گیند کو باؤنڈری کی راہ دکھا کر اپنے ون ڈے کیریئر کی چھٹی سنچری سکور کی تو وہ کسی بھی باہمی سیریز میں ایک سے زیادہ سنچری بنانے والے بنگلہ دیش کے پہلے بلے باز بن گئے تھے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ تمیم اقبال نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں بھی سنچری سکور کی تھی ۔

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 20:50:56