بنگلہ دیش نے 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی، بنگلہ دیش کے اوپنر تمیم اقبال کی مسلسل دوسری سنچری‘تمیم اقبال کے 116 اور وکٹ کیپر مشفیق الرحیم کے 65 رنز کی بدولت بنگلہ دیش نے مطلوبہ 240 رنز کا ہدف38.1 اوو رز میں حاصل کرلیا ‘ تمیم اقبال کے سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں248 رنز، پاکستان کے سعد نسیم اور وہاب ریاض کی نصف سنچریاں‘ کپتان اظہر علی مصباح طرز کی ریورس سویپ کھیلتے ہوئے آؤٹ ،بنگلہ دیشی بیٹسمینوں کے آگے پاکستانی باؤلرز بے بس دکھائی دئیے‘لائن اور لیتھ بھول گئے‘جنید خان ‘ وہاب ریاض اور سعید اجمل کو مسلسل 3 گیندوں پر باؤنڈریاں لگیں‘شاندار میچ وننگ بیٹنگ پر تمیم اقبال کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد نے شیر بنگال سٹیڈیم میں میچ دیکھا ‘ ہر شارٹ پر کھلاڑیوں کو تالیاں بجا بجا کر داد دیتی رہیں

اتوار 19 اپریل 2015 21:58

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش نے 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی ‘ بنگلہ دیش کے اوپنر تمیم اقبال کی مسلسل دوسری سنچری‘تمیم اقبال کے 116 اور وکٹ کیپر مشفیق الرحیم کے 65 رنز کی بدولت بنگلہ دیش نے مطلوبہ 240 رنز کا ہدف38.1 اوو رز میں حاصل کرلیا ‘ تمیم اقبال کے سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں248 رنز‘ پاکستان کی جانب سے سعد نسیم اور وہاب ریاض کی نصف سنچریاں‘ کپتان اظہر علی مصباح طرز کی ریورس سویپ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے‘بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن کی 2 وکٹیں‘ بنگلہ دیشی بیٹسمینوں کے آگے پاکستانی باؤلرز بے بس دکھائی دئیے‘لائن اور لیتھ بھول گئے‘جنید خان ‘ وہاب ریاض اور سعید اجمل کو مسلسل 3 گیندوں پر باؤنڈریاں لگیں‘شاندار میچ وننگ بیٹنگ پر تمیم اقبال کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا‘ بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد نے شیر بنگال کرکٹ سٹیڈیم میں میچ دیکھا ‘ ہر شارٹ پر کھلاڑیوں کو تالیاں بجا بجا کر داد دیتی رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ایک موقع پر پاکستانی ٹیم کے پانچ کھلاڑی صرف 77 رنز پر پویلین میں واپس جا چکے تھے لیکن اس وقت سعد نسیم نے پہلے حارث سہیل اور پھر وہاب ریاض کے ساتھ مل کر ٹیم کو ایک قدرے بہتر سکور تک پہنچنے میں مدد دی۔

اپنا دوسرا ون ڈے میچ کھیلنے والے سعد نے ایک مشکل وقت میں 77 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور حارث کے ساتھ 77 اور وہاب کے ساتھ 85 رنز کی شراکت قائم کی۔ان کے علاوہ وہاب ریاض نے 51 جبکہ حارث سہیل نے 44 رنز بنا کر پاکستان کو چھ وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز کے مجموعے تک پہنچا دیا۔بنگلہ دیش کے لیے شکیب الحسن نے دو جبکہ روبیل حسین، عرفات سنی، مشرفی مرتضیٰ اور ناصر حسین نے ایک ایک وکٹ لی۔

بنگلہ دیش کی طرف سے تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور گراؤنڈ کے اطراف خو بصورت شارٹس کھیلے جس کا اندازہ تمیم اقبال کی نصف سنچری سے لگایا جا سکتا ہے جس میں انہوں نے 12 چوکے پاکستانی باؤلرز کو رسید کئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے اننگز شروع کی اور جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے ابتدائی تین اوورز میں 22 رنز بنائے جن میں پانچ چوکے شامل تھے۔

سومیا سرکار نے جنید خان کو لگاتار تین گیندوں پر چوکے لگائے لیکن اس کے بعد جنید نے انھیں وکٹوں کے پیچھے کیچ کروا کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی۔اس نقصان کے بعد بھی بنگلہ دیشی بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا اور دوسری وکٹ کے لیے 11 اوورز میں 78 رنز کی شراکت قائم کی۔اس شراکت کا خاتمہ سعید اجمل نے محمود اللہ کو بولڈ کر کے کیا۔

اس کے بعد تمیم اقبال اور مشفق الرحیم نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 118 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ 218 کے سکور پر گری جب مشفق الرحیم 65 رنز بنا کر راحت علی کا شکار بنے، ان کا کیچ فواد عالم نہ پکڑااس کے بعد تمیم اقبال اور شکیب الحسن نے مطلوبہ 240 رنز کا ہدف 38.1 اوورز میں مکمل کرلیا۔ شاندار بلے بازی پر تمیم اقبال کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 21:58:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :