تمیم اقبال کی پاکستان کیخلاف شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری‘2 میچوں میں 248 رنز ‘سیریز کے پہلے میچ میں 132 رنز کے بعد دوسرے میچ میں 116 رنز کی اننگز جڑ دی‘ تمام پاکستانی باؤلرز تمیم اقبال کے آگے بے بس ‘نصف سنچری میں 12 ‘سنچری میں 16 چوکے لگائے‘ سیریز میں مجموعی طو رپر36باؤنڈریز لگا کر پاکستانی باؤلرز کو بے حال کر دیا

اتوار 19 اپریل 2015 21:58

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2015ء) بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال کی پاکستان کیخلاف شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری‘سیریز کے پہلے میچ میں 132 رنز کے بعد دوسرے میچ میں 116 رنز کی اننگز جڑ دی‘ تمام پاکستانی باؤلرز تمیم اقبال کے آگے بے بس دکھائی دئیے‘ نصف سنچری میں 12 چوکے‘ سنچری میں16 چوکے لگائے‘ سیریز میں مجموعی طو رپر36باؤنڈریز لگا کر پاکستانی باؤلرز کو بے حال کر دیا‘سیریز کے ابتدائی 2 میچوں میں248 رنز بنا کر سرفہرست بیٹسمین رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بنگال ٹائیگرزکے اوپنر تمیم اقبال نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے پاکستانی باؤلنگ لائن کو تہس نہس کر دیا‘سیریز کے پہلے میچ میں 3 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 132 رنز بنا کر نہ صرف سنچری سکور کی بلکہ پاکستانی باؤلنگ کی خامیوں پر سے پردہ بھی اٹھا دیا جبکہ سیریز اتوا رکو شیر بنگال نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں تمیم اقبال جارحانہ موڈ میں نظر آئے اورصرف 31 گیندوں پربنائی گئی نصف سنچری میں انہوں نے12 بار گیند باؤنڈری کے باہر پھینکی جبکہ انہوں نے مجموعی طور پر 19 باؤنڈریاں لگائیں ۔

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 21:58:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :