فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ 30 مئی سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا

پیر 20 اپریل 2015 11:39

فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ 30 مئی سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ 30 مئی سے 20 جون تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔ فیفا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں نیوزی لینڈ، یوکرین، امریکا اور میانمار گروپ بی میں ارجنٹائن، پانامہ اور آسٹریا گروپ سی میں قطر، کولمبیا اور پرتگال گروپ ڈی میں میکسیکو، یوروگوئے اور سربیا گروپ ای میں برازیل، شمالی کوریا اور ہنگری جبکہ گروپ ایف میں جرمنی، فجی، ازبکستان اور ہنڈراس شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 20/04/2015 - 11:39:39