فاسٹ باؤلر راحت علی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار، سنجید ہ نوعیت کی نہیں ہے: وقار یونس

پیر 20 اپریل 2015 14:11

فاسٹ باؤلر راحت علی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار، سنجید ہ نوعیت کی نہیں ہے: وقار یونس

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر راحت علی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ایک جانب تو بنگلہ دیش کے خلاف تاریخ کی بدترین پر فارمنس پیش کر رہی ہے اور دوسری جانب اس کے باؤلرزبھی ایک کے بعد ایک کرکے زخمی ہوئے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر سہیل خان اور احسان عادل کے بعد اب لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر راحت علی بھی ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایک جانب تو قومی کرکٹ ٹیم شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کر رہی تھی تو دوسری جانب راحت ٹیم ڈاکٹر کے ساتھ اپنی انجری کے بارے میں صلاح مشورے کر تے نظر آئے اور انہوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بنگلہ دیش کے موسم کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہو پارہے ہیں اور اسی وجہ سے انجریز سامنے آرہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ راحت علی کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور انہیں واپس نہیں بھیجا جا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 20/04/2015 - 14:11:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :