سعید اجمل کو غیر موثر قرار دینا قبل از وقت ہے ‘شاہد آفریدی

پیر 20 اپریل 2015 16:37

سعید اجمل کو غیر موثر قرار دینا قبل از وقت ہے ‘شاہد آفریدی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نیاسٹار اسپنر سعید اجمل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں غیر موثر قرار دینا قبل از وقت ہے اور نئے ایکشن کے ساتھ باوٴلنگ میں بہتری کے لئے مزید وقت دیا جائے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں شاہد آفریدی نے بتایا کہ پاکستان میں بھرپور نوجوان ٹیلینٹ موجود ہے جسے سابق کھلاڑیوں کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔انہوں نے اسپنر سعید اجمل کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعید اجمل کی ملک کے لئے بڑی خدمات ہیں جن کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کو غیر موٴثر قرار دے دینا درست نہیں انہیں نئے ایکشن کے ساتھ باوٴلنگ میں بہتری لانے کیلئے مزید وقت دیا جائے۔

وقت اشاعت : 20/04/2015 - 16:37:54