وقاریونس کی کوچنگ میں قومی ٹیم کومسلسل 5 ویں سیریزمیں شکست

پیر 20 اپریل 2015 19:03

وقاریونس کی کوچنگ میں قومی ٹیم کومسلسل 5 ویں سیریزمیں شکست

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) وقاریونس کی کوچنگ میں قومی ٹیم کومسلسل پانچویں سیریزمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا،بنگلہ دیش سے شکست کے بعدہیڈکوچ پرا نگلیا ں اٹھنے لگیں،وقاریونس کو دوسری مرتبہ ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں سنبھالے ایک سال کا عرصہ ہی ہوا ہے لیکن ٹیم کی پرفارمنس بلندیوں کے بجائے، نیچے ہی چلی جارہی ہے،یونس کی ہیڈکوچنگ میں گرین شرٹس کو گذشتہ برس سری لنکا، آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں شکست ہوئی،تو رواں برس پہلے نیوزی لینڈ اوراب بنگلہ دیش نے بھی سیریز اپنے نام کرلی۔

(جاری ہے)

عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ پی سی بی سے لاکھوں ڈالرز ہتھیاتے ہیں،کھلاڑیوں کی کارکردگی اور رویوں کی رپورٹنگ بھی کرتے ہیں لیکن ان کی کیا پرفارمنس ہے، یہ سب کے سامنے ہے۔

وقت اشاعت : 20/04/2015 - 19:03:54