فارمولا ون ریس بحرین گراں پری لوئیس ہیملٹن کے نام

پیر 20 اپریل 2015 19:15

فارمولا ون ریس بحرین گراں پری لوئیس ہیملٹن کے نام

بحرین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)فارمولا ون سیزن کی چوتھی ریس بحرین گراں پری مرسیڈیز ٹیم کے برٹش ڈرائیور دفاعی چیمپئن لوئیس ہیملٹن نے جیت لی۔ فراری کے کیمی رائیکونن نے دوسری اور ہیملٹن کے ٹیم میٹ نیکو روزبرگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔فارمولا ون سیزن کی چوتھی ریس بحرین گراں پری مرسیڈیز ٹیم کے برطانوی ڈرائیور لوئیس ہیملٹن نے جیت لی۔

(جاری ہے)

ہیملٹن نے چار ریسوں میں تیسری کامیابی حاصل کرکے مجموعی برتری برقراررکھی۔ بحرین گراں پری کے مقررہ چکر لوئیس ہیملٹن نے ایک گھنٹہ پینتیس منٹ اورپانچ اعشاریہ آٹھ صفر سیکنڈ میں طے کیے اور پہلے نمبر پر آئے۔ فراری ٹیم کے فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے کیمی رائیکونن تین سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر آئے۔ ہیملٹن کے ٹیم میٹ آسٹریلیا کے نیکو روزبرگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

وقت اشاعت : 20/04/2015 - 19:15:17