شعیب ملک سے شادی، ڈبلز ٹینس زندگی کے اہم ترین فیصلے تھے:ثانیہ مرزا

پیر 20 اپریل 2015 21:23

حیدر آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20اپریل ۔2015ء ) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی اور ڈبلز ٹینس انکی زندگی کے اہم ترین فیصلے تھے ۔ایک بھارتی اخبار نے انٹرویو میں ثانیہ سے ان کی زندگی کے دو اہم ترین فیصلوں کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ پہلا اہم ترین فیصلہ 2010 ءمیں شادی تھا کیوں کہ وہ انکے کیریئر کا نازک ترین دور تھا ، انہوں نے کلائی میں زخم کی وجہ سے تقریباً ٹینس چھوڑ دی تھی،وہ نہ تو آسانی سے کنگھی تک نہیں اٹھا سکتی تھی۔

(جاری ہے)

شادی کے چھ مہینوں بعد شعیب نے ان سے کہا کہ انہیں دوبارہ ٹینس کھیلنا چاہیے،وہ ان دنوں ٹینس کے بارے میں بالکل نہیں سوچ رہی تھی اور انکے ریکٹس بیسمنٹ میں رکھے ہوئے تھے‘ تاہم شعیب کے کہنے پر انہوں نے پھر ٹینس دوبارہ کھیلنا شروع کی کیوں کہ انکی کلائی اس وقت بہتر ہوگئی تھی۔28سالہ ثانیہ مرزا کے مطابق ان کی زندگی کا دوسرا اہم ترین فیصلہ سنگلز چھوڑ کر ڈبلز ٹینس کھیلنے کا فیصلہ تھا۔وہ مختلف ٹینس پارٹنرز کے ساتھ اچھا کھیلنے لگی اور ایسا محسوس ہونے لگا کہ انکا خواب سچ ہو رہا ہے۔

وقت اشاعت : 20/04/2015 - 21:23:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :