پاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین تیسرااورآخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل کھیلاجائے گا

منگل 21 اپریل 2015 11:14

پاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین تیسرااورآخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل کھیلاجائے گا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین تیسرااورآخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ بدھ کو شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میر پورڈھاکہ میں کھیلاجائے گا۔پہلے دومیچ جیت کربنگلہ دیش پہلے ہی سیریزجیت چکاہے۔بنگلہ دیش نے پہلے میچ میں79اوردوسرے میچ میں 7وکٹوں سے پاکستان کوشکست دے کر 29سال بعدپاکستان سے سیریزجیتنے کااعزازحاصل کیا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش نے کوسیریزمیں پاکستان کووائٹ واش(کلین سوئپ)کرنے کے لئے تیسرے اورآخری میچ میں کامیابی حاصل کرناضروری ہے جبکہ پاکستان کواپنی عزت اورساکھ بچانے کے لئے آخری میچ جیتناضروری ہے۔31مارچ 1986ء سے اب تک مجموعی طورپرمختلف ممالک میں پاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان34ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے جن میں سے31میچ پاکستان نے جیتے اور3 میچ بنگلہ دیش نے جیتے پاکستان کابنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے میچوں میں کامیابی کاتناسب91.17فیصدہے۔ بنگلہ دیش کی کامیابی کاتناسب8.82فیصدہے۔

وقت اشاعت : 21/04/2015 - 11:14:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :