زمبابوے کا صرف دس روزہ دورہ ‘پی سی بی کازمبابوے کیخلاف تمام میچزلاہورمیں کرانے کا فیصلہ

منگل 21 اپریل 2015 11:18

زمبابوے کا صرف دس روزہ دورہ ‘پی سی بی کازمبابوے کیخلاف تمام میچزلاہورمیں کرانے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کیخلاف تمام میچزلاہورمیں کرانے کافیصلہ کرلیا، زمبابوین ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کر ے گی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق زمبابوے کی ٹیم صرف دس روز کیلئے پاکستان آر ہی ہے، اتنے مختصروقت میں مختلف شہروں میں میچز کرانا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

اس لئے پی سی بی نے سیریزکے تمام میچز لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم مختصر دورے میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ اس سے قبل پی سی بی نے کراچی میں دومیچزکی سکیورٹی کیلئے کمشنرکراچی اورچیف سیکرٹریسندھ کوخط لکھا تھا تاہم اب زمبابوین ٹیم صرف لاہور میں میچزکھیل کرہی لوٹ جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/04/2015 - 11:18:32