پی سی بی انٹرریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کلسے کراچی میں شروع ہو گا

منگل 21 اپریل 2015 11:19

پی سی بی انٹرریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کلسے کراچی میں شروع ہو گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ (آج)22 اپریل سے کراچی شہر کے مختلف مقامات میں ایک ساتھ شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن سے سات زونز کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، پہلے راؤنڈ میں زون ون کی ٹیم زون تھری کے مدمقابل ہو گی، زون ٹو کی ٹیم زون فور سے مقابلہ کرے گی جبکہ زون فائیو ٹیم زون سیون سے نبرد آزما ہو گی۔

وقت اشاعت : 21/04/2015 - 11:19:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :