برطانیہ میں سیجوے پولو چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

منگل 21 اپریل 2015 12:12

برطانیہ میں سیجوے پولو چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اپریل۔2015ء) برطانیہ کے علاقے واروکشائر کے قصبے رگبی میں سیجوے پولو چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا ہے ۔ سیجوے کو پولو اور ہاکی کا ملغوبہ کہا جاتا ہے ، اس کھیل میں کھلاڑی خود کار توازن رکھنے والے سکوٹر پر سوار ہو کر لکڑی سے بنے ہتھوڑے سے گیند کو مخالف گول میں پھینکنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سکوٹر کی زیادہ سے زیادہ رفتار ساڑھے بارہ میل فی گھنٹہ ہے ، سیجوے پولو چیمپئن شپ میں جرمنی ، فِن لینڈ ، بارباڈوس اور برطانیہ کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ یاد رہے کہ سیجوے پولو دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور ایپل کے بانی سٹیو وزنیاک بھی سیجوے پولو کے کھلاڑی ہیں۔

وقت اشاعت : 21/04/2015 - 12:12:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :