پاک بھات ہوم سیریز کے معاملات پرپیش رفت نہیں ہو سکی،شہریار خان

منگل 21 اپریل 2015 13:09

پاک بھات ہوم سیریز کے معاملات پرپیش رفت نہیں ہو سکی،شہریار خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ہوم سیریز پر معاملات جوں کے توں ہیں۔پی سی بی چیئرمیں کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز کے معاملات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے حکومتی منظوری کو لازمی قرار دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی سی سی آئی کے سربراہ جگ موہن ڈالمیا سے رابطے میں ہیں اور پر امید ہیں کہ ہندوستان سے مثبت جواب آئے گا۔

وقت اشاعت : 21/04/2015 - 13:09:24