انٹر ریجنل ریسلنگ چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی ، ہزارہ نے دوسری مردان نے تیسری پوزیشن حاصل کی

منگل 21 اپریل 2015 18:04

انٹر ریجنل ریسلنگ چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی ، ہزارہ نے دوسری مردان نے تیسری پوزیشن حاصل کی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) انٹر ریجنل ریسلنگ چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی ، ہزارہ نے دوسری مردان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں جاری انٹر ریجنل گیمز کے سلسلے میں ریسلنگ کا فائنل گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں پشاور نے چار گولڈ ‘دو سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ پہلی ‘ہزارہ نے دو گولڈ ‘ایک سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ مردان نے ایک گولڈ ‘دو سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ‘ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سکواش لیجنڈ قمر زمان ‘ڈی ایس او سید ثقلین شاہ ‘ سیکرٹری صوبائی ریسلنگ ایسوسی ایشن حاجی عبدالقیوم شینواری ‘کوآرڈی نیٹر پشاور اپ لفٹ پروگرام صلاح الدین ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس عزیز اﷲ ‘ڈی ایس او سید ثقلین شاہ ‘جمشید بلوچ ‘امیرزاہد خان ‘جعفر شاہ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘ انٹر ریجنل مقابلوں میں صوبہ بھر سے سات ڈویژن سے ٹیموں نے حصہ لیا‘پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس کے لالہ رفیق ایرینا میں ہونیوالے فائنل مقابلوں میں 46 کے جی کی کلاس میں ہزارہ کے تنویر نے گولڈ ‘پشاور کے اسامہ نے سلور اور کوہاٹ کے سراج نے برانز میڈل حاصل کیا ‘64 کے جی کی کلاس میں ہزارہ کے ہارون نے گولڈ ‘مردان کے عمر خالق نے سلور اور پشاور کے حارث خان نے برانز میڈل حاصل کیا ‘58 کے جی کی کلاس میں پشاور کے سلمان نے گولڈ ‘مردان کے شہزاد نے سلور اور ڈی آئی خان کے عزیر نے برانز میڈل جیتا‘50 کے جی کی لکاس میں پشاور کے حسن نے گولڈ ‘سوات کے عادل شاہ نے سلور اور ہزارہ کے نصیر نے برانز میڈل جیتا ‘76 کے جی کی کلاس میں ڈی آئی خان کے طارق نے گولڈ ‘پشاور کے آصف اﷲ نے سلور اور مردان کے الہام نے برانز میڈل اپنے نام کیا ‘85 کے جی کی کلاس میں پشاور کے قادر نے گولڈ ‘بنوں کے خالد نے سلور اور کوہاٹ کے بہادر خان نے برانز میڈل جیتا ‘آخر میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

وقت اشاعت : 21/04/2015 - 18:04:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :