پشاور میں جاری انٹر ریجنل یوتھ گیمز کی مناسبت سے خواتین ہاکی ٹورنامنٹ مردان ریجن نے جیت کر تاریخ رقم کردی

منگل 21 اپریل 2015 18:04

پشاور میں جاری انٹر ریجنل یوتھ گیمز کی مناسبت سے خواتین ہاکی ٹورنامنٹ مردان ریجن نے جیت کر تاریخ رقم کردی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) صوبائی دارالحکومت پشاور میں جاری انٹر ریجنل یوتھ گیمز کی مناسبت سے خواتین ہاکی ٹورنامنٹ مردان ریجن نے جیت کر تاریخ رقم کردی ۔فائنل میچ میں فاتح ٹیم نے پشاور کو صفر کے مقابلے دو گول سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود تھے جنہوں نے نمایاں پوزیشن جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے۔

اس موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کی ڈائریکٹر سپورٹس گلنار بیگم بھی موجود تھیں ۔ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے زیراہتمام آپ لفٹ نامی این جی اوکے تعاون سے پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے دوروزہ انٹر ریجنل ویمن ہاکی ٹورنامنٹ میں ہزارہ،بنوں،پشاور ،کوہاٹ،مردان کی ٹیموں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل میچوں میں پشاور اور مردان کی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدمقابل ٹیموں کو ہزارکر فائنل میں پہنچ گئیں ۔

فائنل میچ میں مردان کی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرکے پشاور کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر چمپئن بننے کا اعزازحاصل کیا۔مردان کی جانب سے محسنہ فضل اور حسینہ ناز نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول اداکیا ۔میچ میں سابق انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی ضیاء الرحمن بنوری اور وقار نے ایمپائرنگ جبکہ لقمان نے جج کے فرائض انجام دیئے ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس مس گلنار بیگم گفتگو کرتےء ہوئے کہاکہ خیبر پختونخواکی سطح پرامسال کھیلے جانیوالے خواتین کی کھیلوں کے مقابلوں میں مردان نے نمایاں پوزیشن حاصل کیا ہے اس سے قبل عبدالولی خان یونیورسٹی میں منعقدہ ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں مردان کی ٹیم نے پشاور کو شکست دی ہے ،اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے مردان کی ویمن کرکٹرز کی پرفارمنس کو ہراہے ۔انکاکہناتھاکہ مردان میں خواتین کھیلوں کے حوالے سے کافی ٹیلنٹ موجود ہے اگر مواقع فراہم کئے گئے توانشاء اﷲ یہی کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکیں گی ۔

وقت اشاعت : 21/04/2015 - 18:04:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :