بارسلونا اوپن، رافیل نڈال ، نیشیکوری کی پری کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی

جمعرات 23 اپریل 2015 13:06

بارسلونا اوپن، رافیل نڈال ، نیشیکوری کی پری کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اپریل۔2015ء) عالمی نمبر چار رافیل نڈال اور دفاعی چیمپئن کی نشیکوری بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سپین میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔

(جاری ہے)

سپینش سٹار رافیل نڈال نے ہم وطن حریف نکولس المارگو کو سٹریٹ سیٹس میں ٹھکانے لگایا۔ عالمی نمبر چار رافیل نڈال نے چھ تین اور چھ ایک سے فتح سمیٹ کر اگلے راؤنڈ میں سیٹ بُک کی ۔ ادھر دفاعی چیمپئن جاپانی سٹار کی نشیکوری نے روس کے تیموراز کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

وقت اشاعت : 23/04/2015 - 13:06:35