نمبر ون پلیئر بنتے ہی اپ سیٹ شکست بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا مقدر بن گئی

جمعہ 24 اپریل 2015 11:18

نمبر ون پلیئر بنتے ہی اپ سیٹ شکست بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا مقدر بن گئی

سٹٹ گارٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اپریل۔2015ء) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں، ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کو پیٹرا مارٹک اور سٹیفنی نے کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3 اور 6-3 سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔

(جاری ہے)

یہ ثانیہ مرزا اور ہنگس کی شراکت داری بنانے کے بعد پہلی شکست ہے ، اس سے قبل مرزا اور مارٹینا ہنگس نے بیک ٹو بیک ٹائٹلز جیتے تھے اور ثانیہ مرزا نے عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی تھی۔

وقت اشاعت : 24/04/2015 - 11:18:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :