پہلے ٹی ٹونٹی ڈیف ایشیا کپ، ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا ڈیف ٹیم نے افغانستان ڈیف ٹیم کو 112 رنز سے شکست دیدی

پاکستان ،بھارت کی ٹیمیں ٹائٹل مقابلے کے لیے مدمقابل ہونگی ، مہمان خصوصی کے لئے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کو دعوت قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دو روایتی حریف ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ فری ہوگا، تیاریاں مکمل کر لی گئیں

ہفتہ 25 اپریل 2015 18:06

پہلے ٹی ٹونٹی ڈیف ایشیا کپ، ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا ڈیف ٹیم نے افغانستان ڈیف ٹیم کو 112 رنز سے شکست دیدی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلے ٹی ٹونٹی ڈیف ایشیا کپ کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا ڈیف ٹیم نے افغانستان ڈیف ٹیم کو 112 رنز سے شکست دیدی ۔ٹورنامنٹ کا فائنل بروز اتوار کو دو روایتی حریف ٹیموں میزبان پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بجے شروع ہوگا جس کے مہمان خصوصی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو دعوت دی گئی ہے۔

گذشتہ روز ٹورنامنٹ کا آخری لیگ میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سری لنکا کی ٹیم نے 112 رنز کے وسیع مارجن سے کامیابی اپنے نام کی۔ میچ میں سری لنکا کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

سری لنکا نے دونوں اوپنرز کی نصف سنچریوں کی مدد سے مقررہ 20 اوورز میں 204 رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔

ایچ وی کمارا نے 54، اودھا لکمل نے 50 اور ٹی ایس جیاسنگھے نے 38 نمایاں رنز بنائے۔ سری نے 204 رنز بنانے میں اپنی 8 وکٹیں گنوا دیں۔ جواب میں ہدف کے تعاقب میں افغانستان ٹیم 14.4 اوورز میں 92 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ افغان ٹیم کے لاہور نے 20، فرمان نے 18 اور عمران نے 18 ناٹ آوٹ نمایاں رنز بنائے۔ افغانستان ٹیم کے تین کھلاڑی تیز رنز بنانے کی کوشش میں رن آوٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے باولنگ میں ٹی ایس جیاسنگھے نے 2، منجولا، سنجیوا، لنکا، سمیرا اور لکمن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ میچ کے اختتام پر سری لنکا کے ایچ وی کمارا کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل آج قذافی سٹیڈ میں کھیلا جائیگا، سٹیڈیم میں داخلہ فری ہوگا۔

وقت اشاعت : 25/04/2015 - 18:06:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :