سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا کے بالی ووڈ ڈبیو کی افواہیں زیر گردش

اتوار 26 اپریل 2015 10:34

سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا کے بالی ووڈ ڈبیو کی افواہیں زیر گردش

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اپریل ۔2015ء ) سابق بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا کے اداکار شاہد کپور کے روبرو بالی ووڈ نگری میں ڈیبیو کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق وہ اکثر اپنی والدہ انجلی کے ساتھ مختلف تقریبات میں نظر آتی ہیں اوربھارتی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔

(جاری ہے)

ادھرکولکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک شاہ رخ خان کے فرزند آریان کی بھی سری دیوی کی بیٹی جھانگوی کے ساتھ فلم کرنے کی اطلاعات ہیں۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 10:34:04