ویرات کوہلی نے مہندر سنگھ دھونی کا متبادل وکٹ کیپر تلاش کرلیا

اتوار 26 اپریل 2015 10:38

ویرات کوہلی نے مہندر سنگھ دھونی کا متبادل وکٹ کیپر تلاش کرلیا

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اپریل ۔2015ء ) مستقبل میں بھارتی ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے مضبوط امیدوار ویرات کوہلی نے مہندر سنگھ دھونی کا متبادل تلاش کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ وریدھمان ساہا آئندہ پانچ سے چھ سال تک گلووز سنبھالنے کے مستحق نظر آ رہے ہیں ، دھونی جیسے کھلاڑی کی جگہ لینا بہت بڑی ذمہ داری ہے تاہم حالیہ عرصے میں جو وکٹ کیپرز سامنے آئے ان میں وریدھمان ساہا سب سے زیادہ مستحق دکھائی دیتے ہیں۔ کوہلی کے مطابق ان کی ذاتی رائے میں ساہا جیسا بہترین متبادل اور ورلڈ کلاس وکٹ کیپر ہی پانچ سے چھ سال تک یہ بوجھ اٹھا سکتا ہے ۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 10:38:45