بارسلونا اوپن ،اعصام الحق کو سیمی فائنل میں شکست

اتوار 26 اپریل 2015 10:45

بارسلونا اوپن ،اعصام الحق کو سیمی فائنل میں شکست

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اپریل ۔2015ء ) بارسلونااوپن میں پاکستان کے اعصام الحق کا سفر سیمی فائنل میں تمام ہوگیا ہے ، تفصیلات کے مطابق مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے سلواکین جوڑی دار مارٹن کلیزان کو برطانیہ کے جیمی مرے اور آسٹریلیا کے جان پیئرز نے کانٹے کے مقابلے کے بعد چھ، چار اور سات، چھ سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کرلی ۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 10:45:02