آئی پی ایل 8 ، ممبئی نے حیدرآباد کو پچھاڑ دیا، چنائی سپرکنگز نے کنگز الیون پنجاب پر غلبہ پا لیا

اتوار 26 اپریل 2015 10:50

آئی پی ایل 8 ، ممبئی نے حیدرآباد کو پچھاڑ دیا، چنائی سپرکنگز نے کنگز الیون پنجاب پر غلبہ پا لیا

ممبئی ، چنائی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اپریل ۔2015ء ) آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز نے سن رائزرزحیدرآباد کو 20رنز او ر چنائی سپرکنگز نے کنگز الیون پنجاب کو 97رنز سے مات دے دی، گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں ممبئی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر 157رنز بنائے ،سیمنز نے 51رنزکی اننگز کھیلی ۔

(جاری ہے)

جواب میں حیدرآباد کی ٹیم 8وکٹوں پر 137رنز بنا سکی ،23رنز دیکر 4وکٹیں حاصل کرنیوالے مالنگاکو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

دوسرے میچ میں چنئی سپر کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے 3وکٹوں پر192رنز بناڈالے ،مرد میدان برینڈ ن میکولم اپنے رنگ میں نظر آئے اور 44گیندوں پر 3چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 66رنز کی اننگز کھیلی ،دھونی نے 41رنز ناٹ آؤٹ بنائے ۔جواب میں پنجاب کی ٹیم 9وکٹوں پر 95رنزہی بنا پائی ،رویندرا جدیجانے 3کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 10:50:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :