دوسراٹیسٹ: جیمز اینڈرسن نے فتح انگلینڈ کی جھولی میں ڈال دی

اتوار 26 اپریل 2015 10:59

دوسراٹیسٹ: جیمز اینڈرسن نے فتح انگلینڈ کی جھولی میں ڈال دی

جارج سینٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اپریل ۔2015ء ) دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے ، تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کے آخری دن ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم جیمز اینڈرسن کی شاندار بالنگ کی تاب نہ لاتے ہوئے 307 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ کے آخری دن جیت کیلئے 143رنز کا ہدف ملا ۔

(جاری ہے)

جیمز اینڈر سن نے 4 اور معین علی نے 3 کھلاڑی پوویلین بھیجے ، انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ گنوا کر جیت اپنے نام کرلی ۔ ایلسٹر کک 59 اور گیری بیلنس 81 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ، جوناتھن ٹروٹ بغیر رن بنائے آوٹ ہوئے ۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 10:59:11