انگلینڈ کیخلاف ون ڈے میچ کے لیے آئرش سکواڈ کا اعلان

اتوار 26 اپریل 2015 11:09

انگلینڈ کیخلاف ون ڈے میچ کے لیے آئرش سکواڈ کا اعلان

ڈبلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اپریل ۔2015ء ) آئرلینڈ نے 8مئی کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول واحد ون ڈے میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ولیم پورٹرفیلڈ کوکپتان برقرار رکھا گیا ہے اوروہ انگلینڈ کیخلاف اپنے ملک کے لیے 200 واں میچ کھیلیں گے ۔

(جاری ہے)

ٹم مرتاغ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ میکس سورنسن اور پیٹر چیس کو ڈراپ کر دیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 11:09:03