فٹبال سپینش لیگ، بارسلونا نے اسپانیول کو شکست دیدی

اتوار 26 اپریل 2015 11:32

فٹبال سپینش لیگ، بارسلونا نے اسپانیول کو شکست دیدی

میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اپریل ۔2015ء ) لالیگا کی نمبر ایک ٹیم بارسلونا نے حریف اسپانیول کو شکست دے دی ۔ بارسلونا کے سپر سٹارز نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ سترہویں منٹ میں نیمار نے گول کر کے دھاک بٹھائی ۔

(جاری ہے)

پچیسویں منٹ میں لیونل میسی نے خوبصورت گول کر کے سکور کو ڈبل کر دیا ۔ اسی دو صفر کی برتری پر پہلے ہاف کا اختتام ہوا ۔ دوسرے ہاف میں کسی ٹیم کا کھلاڑی گیند کو جال تک نہ پہنچا سکا ۔ یوں بارسلونا کو ہی دو صفر کی کامیابی ملی۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 11:32:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :