ارجنٹائن کار ریلی، دوسرے مرحلے میں برطانیہ کے کرس میکی سب سے آگے رہے

اتوار 26 اپریل 2015 11:36

ارجنٹائن کار ریلی، دوسرے مرحلے میں برطانیہ کے کرس میکی سب سے آگے رہے

بیونس آئرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اپریل ۔2015ء ) ارجنٹائن کار ریلی کے دوسرے مرحلے میں برطانیہ کے کرس میکی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ریس میں گاڑی کے حادثے نے کئی شائقین کو بھی زخمی کر ڈالا۔ ارجنٹائن میں جاری کار ریلی کے دوسرے روز بھی ڈرائیورز کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوئے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے ہائڈن پاڈون گاڑی کے معمولی حادثے کے بعد ایونٹ سے باہر تو ہوئے ہی ساتھ ہی دیکھنے والے درجنوں شائقین کو بھی زخمی کرا بیٹھے۔ کار ریلی کے دوسرے مرحلے میں سٹروین ٹیم کے برطانوی ڈرائیور کرس میکی شاندار پرفارمنس کے ساتھ تیز ترین ڈرائیور قرار پائے۔ وہ مقررہ فاصلہ تین گھنٹے چودہ منٹ اور 51 اعشاریہ سات صفر صفر سیکنڈز میں مکمل کر کے سرفہرست رہے۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 11:36:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :