چیر مین پی سی بی نے موجودہ سسٹم کی ناکامی کا اعتراف کرلیا ، بنگلہ دیش سے بہت بری طرح ہارے ، شہریار خان

اتوار 26 اپریل 2015 11:49

چیر مین پی سی بی نے موجودہ سسٹم کی ناکامی کا اعتراف کرلیا ، بنگلہ دیش سے بہت بری طرح ہارے ، شہریار خان

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اپریل ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز اور واحد ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی بدترین شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کے موجود سسٹم میں بہت خامیاں ہیں، فٹنس پروگرام ٹھیک نہیں ہے ، بہت سی چیزوں کی کمی ہے ۔ اسلام آباد سویٹ ہوم میں بچوں سے ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں کوچنگ اور فٹنس پروگرام سمیت ہمارا پورا کرکٹ سسٹم ناکام ہو گیا ہے ۔

بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ہم بری طرح ہارے، انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ دورہ بنگلا دیش کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلی آئے گی۔ شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پورے کرکٹ سسٹم میں خامیاں ہیں، ٹیم میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی صورت میں اس کا متبادل بھی سینئرکھلاڑی ہوتا ہے جس کے نتیجے میں نئے کھلاڑیوں کو صحیح طور پر مواقع نہیں مل پاتے ہیں ، ہم سکولز کوچنگ پروگرام سے بچوں کی ٹیمیں نکالیں گے اور یتیم بچوں کی بھی انڈر17میں سلیکشن ہو گی ۔

(جاری ہے)

زمبابوین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شہریار خان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے دورے کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں ،انہیں وی آئی پی سکیورٹی مہیا کی جائے گی ، اس حوالے سے تمام معاملات جلد طے پا جائیں گے۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 11:49:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :