پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 28اپریل سے شروع ہوگا

اتوار 26 اپریل 2015 12:01

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 28اپریل سے شروع ہوگا

کھلنا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء ) پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 28 اپریل سے 2 مئی تک کھلنا کے شیخ ابو ناصر اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، عمران خان، جنید خان، محمد حفیظ، راحت علی، سعید اجمل، سمیع اسلم، سرفراز احمد، وہاب ریاض، یونس خان، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر اور سہیل خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ کی قیادت مشفق الرحیم کریں گے جو تمیم اقبال، امرا لقیس، لیٹن کمار داس، مومن الحق، شکیب الحسن، محمود اللہ ،شواگتاہوم چوہدری، مومیا سرکار، تیج الاسلام ، زبیرحسین، ربیل حسین، شاہد حسین اورمحمد شاہد ٹیم پر مشتمل ہے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 6 سے 10 مئی تک شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میرپور میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایک روزہ میچوں کی سیریز اور واحد ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے فتح سمیٹ رکھی ہے۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 12:01:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :