ایشین ٹیبل ٹینس یونین کونسل کا اجلاس کل ہوگا

اتوار 26 اپریل 2015 12:01

ایشین ٹیبل ٹینس یونین کونسل کا اجلاس کل ہوگا

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) ایشین ٹیبل ٹینس یونین کونسل کا اجلاس (کل) پیر کو ہو گا پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ٹی ایف) کے صدر ایس ایم سبطین میٹنگز میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمئپن شپ میں حصہ لے رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہاں پر مختلف میٹنگز بھی منعقد ہوں گی جن میں فیڈریشن کے سربراہ ملک کی نمائندگی کریں گے۔

میٹنگز میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ (کل) پیر کو ایشین ٹیبل ٹینس یونین کونسل کا اجلاس ہو گا، 28 اپریل کو انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کا سالانہ جنرل اجلاس منعقد ہو گا، 30 اپریل کو آئی ٹی ٹی ایف بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہو گا جبکہ یکم مئی کو کامن ویلتھ کا سالانہ اجلاس منعقد ہو گا۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 12:01:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :