قومی نیٹ بال امپائرنگ کورس 2015 یکم مئی سے شروع ہو گا

اتوار 26 اپریل 2015 12:01

قومی نیٹ بال امپائرنگ کورس 2015 یکم مئی سے شروع ہو گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور نیشنل نیٹ بال امپائرنگ ایسوی ایشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی نیٹ بال امپائرنگ کورس یکم سے 3 مئی تک پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں ہو گا۔

(جاری ہے)

پی این ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تین روزہ کورس میں فیڈریشن سے الحاق شدہ یونٹ سے40 امپائرز شرکت کریں گے جن کو لیول ون کے تحت تربیت دی جائے گی۔

اس کورس میں نیٹ بال کھیل کے قوانین، امپائرنگ کے قوائد وضوابط، فزیکل فٹنس، لیکچرز، سکورنگ شیڈ اور ٹائمنگ کے بارے میں آگاہی دی جائیگی اور اس کے ساتھ ساتھ نمائشی نیٹ بال میچوں کے ذریعے امپائرز کو عملی تربیت بھی دی جائے گی۔ کورس میں کامیاب ہونے والے امپائرز کو چودہویں قومی مینز نیٹ بال چیمپین شپ 2015 میں بطور ٹیکنیکل آفیشلز بھیجا جائے گا۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 12:01:26