فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کی مخالفت کردی

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز مئی کے تیسرے ہفتے میں ممکنہ شیڈول ہے رپورٹ

اتوار 26 اپریل 2015 12:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کی مخالفت کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز مئی کے تیسرے ہفتے میں ممکنہ شیڈول ہے فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ٹونی آئرش نے ایک بیان میں زمبابوے کو پاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا فیکا چیف کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرپاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ملک نہیں، وہاں جانے سے کرکٹرز کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں،دوسری جانب زمبابوین کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق نہیں کی، زمبابوین کرکٹ بورڈ مطابق وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، جس کے بعد سیریز کو فائنل کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 12:03:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :