سچن ٹنڈولکر کی آپ بیتی ”پلیئنگ اٹ مائی ویز“ مراٹھی زبان میں 30 مئی کو ریلیز ہو گی

اتوار 26 اپریل 2015 12:06

سچن ٹنڈولکر کی آپ بیتی ”پلیئنگ اٹ مائی ویز“ مراٹھی زبان میں 30 مئی کو ریلیز ہو گی

پونے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء)بھارت کے سابق عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کی آپ بیتی ”پلیئنگ اٹ مائی ویز“ مراٹھی زبان میں 30 مئی کو ریلیز ہو گی۔

(جاری ہے)

مہتا پبلشنگ ہاؤس فاؤنڈر کے چیف انیل مہتا نے اپنے بیان میں کہا کہ ماسٹربلاسٹر کی آپ بیتی مراٹھی زبان میں پرنٹنگ کیلئے بھیج دی گئی اور ابتدائی طور پر اس کی 20 ہزار کاپیز کرائی جا رہی ہیں اور بعدازاں مارکٹ کی ڈیمانڈ کے تحت اس کی مزید کاپیز بھی پرنٹ کی جائیں گی، ہمارا ہدف 50 ہزار کاپیز فروخت کرنا ہے جو کہ مراٹھی کا ایک نیا ریکارڈ ہو گا۔

کتاب کی ابتدائی قیمت 540 روپے ہو گی اور بعد میں اسے 640 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ مراٹھی کے علاوہ اس کتاب کا بھارت کی آٹھ مختلف زبانوں ہندی، بنگال، تامل، تیلوگو میں بھی ترجمعہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹنڈولکر کی آپ بیتی پہلی بار 6 نومبر 2014ء کو ریلیز کی گئی تھی

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 12:06:12