روٹ لگاتار6 نصف سنچریاں بنانے والے پانچویں انگلش بیٹسمین بن گئے

اتوار 26 اپریل 2015 13:09

روٹ لگاتار6 نصف سنچریاں بنانے والے پانچویں انگلش بیٹسمین بن گئے

سینٹ جارج(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) جوئے روٹ لگاتار6 ٹیسٹ نصف سنچریاں بنانے و الے پانچویں انگلش بیٹسمین بن گئے۔انھوں نے ویسٹ انڈیزکیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں 182 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس سے قبل پانچ اننگز میں ان کا اسکور بالترتیب 59،83،149 ناٹ آؤٹ،77 اور56 رنزتھا، ان سے قبل یہ منفرد کارنامہ 2010-11 سیزن میں موجودہ انگلش کپتان الیسٹرکک نے انجام دیا تھا۔

(جاری ہے)

دیگر پلیئرز میں پاسٹی ہینڈرین، ٹیڈ ڈیکسٹر اورکین بیرنگٹن شامل ہیں، اگرروٹ موجودہ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی ففٹی پلس اسکورکرنے میں کامیاب رہے تو پھرایورٹن ووئکس، اینڈی فلاور، چندرپال اور سنگاکارا کے ہمسربن جائینگے، ان تمام نے مسلسل7 ففٹیز بنائی ہیں۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 13:09:17