پاکستان بیت المال کے تعاون سے پہلا ٹی ٹوئنٹی ویل چیئر میچ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا

اتوار 26 اپریل 2015 15:42

پاکستان بیت المال کے تعاون سے پہلا ٹی ٹوئنٹی ویل چیئر میچ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) اکستان بیت المال کے تعاون سے پہلا ٹی ٹوئنٹی ویل چیئر میچ اتوار کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا پاکستان بیت المال کی پریس ریلیز کے مطابق پہلا ٹی ٹونئٹی ویل چیئر میچ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد شیخ تھے ۔ انہوں نے فاتح ٹیم کو انعامات اور ٹرافی پیش کی اور اُن کی کارکردگی کو سراہا ۔

پاکستان بیت المال کا سپیشل پرسن کے ساتھ دوستی کا یہ عمل شروع دن سے جاری ہے ۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال آخری میچ میں مہمان خصوصی تھے ۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال نے ان کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے خطاب میں کہاکہ کسی بھی ملک میں ترقی کیلئے ان سپیشل لوگوں کا ساتھ ہونا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ دوسرے لوگوں کا ۔

(جاری ہے)

یہ اسیشل لوگ ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔

ایم ڈی پاکستان بیت المال نے کہا ہے کہ یہ کوشش جاری رہے کی گی تاکہ یہ باہمت لوگ اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کرسکیں میچ کے آرگنائزر حسنین نے کہا کہ ایم ڈی پاکستان بیت المال نے اپنے ٹنور میں تقریبا3500ویل چیئرز تقسیم کی اور اسے کے علاوہ 10000وائٹ کینزتقسیم کئے پاکستان T-20ویل چیئر میچ جو پاکستا ن سپورٹس بورڈ میں منعقد ہوا جس میں پاکستان اے اور پاکستان بی ٹیم کے مابین منعقد ہوا ۔ اے ٹیم نے مقررہ اورز میں 112رنز بنائے جس میں شیر علی نے 47رنز بنائے جبکہ دوسری ٹیم مقررہ وقت میں 102سکور بنا سکی ۔ پاکستان اے ٹیم فاتح قرار پائی جس کی قیادت رضوان اعجاز کررہے تھے۔ مین آف دی میچ شیر علی کو ملا ہے ۔ یہ میچ پاکستان بیت المال کی تعاون سے کھیلا گیا ۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 15:42:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :