دس ہزار ڈالر زکے پر کشش اضافی معاوضے پر زمبابوے کے کرکٹرز پاکستان کے دورے کیلئے رضامند ہوگئے

کھلاڑی آج سے تیاریاں شروع کردینگے ‘یہ عام ٹور نہیں ،دورے کیلئے اضافی رقم ملنی چاہیے ‘ ایک کھلاڑی کی نام نہ بتانے کی شرط پر گفتگو

اتوار 26 اپریل 2015 16:05

دس ہزار ڈالر زکے پر کشش اضافی معاوضے پر زمبابوے کے کرکٹرز پاکستان کے دورے کیلئے رضامند ہوگئے

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) دس ہزار ڈالر زکے پر کشش اضافی معاوضے کی یقین دہانی پر زمبابوے کے کرکٹرز پاکستان کے دورے کے لیے رضامند ہو گئے ، کھلاڑی آج (پیر )سے دورے کی تیاریاں شروع کردیں گے ۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق زمبابوین کرکٹرز نے دورے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جو پیر سے دورے کی تیاریاں شروع کریں گے۔کھلاڑیوں نے دس ہزار ڈالر زاضافی معاوضے کا مطالبہ کیا تھا ۔

ان کا کہنا ہے کہ زیڈ سی یو کو سیریز کی آمدنی کا پچاس فیصد حصہ ملنے کی امید ہے تو ہر کھلاڑی کو بھی ادائیگی کی جائے۔ دورے کی باضابطہ تصدیق پی سی بی سے ایم او یو پر دستخط کے بعد ہی کی جائے گی۔سکیورٹی وفد کی کلیئرنس کے علاوہ زیڈ سی یو نے اگست میں گرین شرٹس کے جوابی دورے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں نے کوچ ڈیو واٹمور کی زیر نگرانی پیر سے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

فی الوقت کھلاڑی انفرادی طور پر ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایک کھلاڑی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم پاکستان جانے کے لیے تیار ہیں لیکن ہمیں دورے کے لیے اضافی رقم ملنی چاہیے کیونکہ یہ کوئی عام ٹور نہیں ہوگا۔رپورٹ کے مطابق معاملات طے پا گئے تو زمبابوے کا دورہ 19مئی سے شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم پاکستان میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 16:05:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :