ورلڈ کپ اور بالخصوص پاکستان کیخلاف سیریز میں شاندار کاکردگی پر بنگلہ دیشی ٹیم پر انعامات کی بارش

اتوار 26 اپریل 2015 16:16

ورلڈ کپ اور بالخصوص پاکستان کیخلاف سیریز میں شاندار کاکردگی پر بنگلہ دیشی ٹیم پر انعامات کی بارش

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اپریل ۔2015ء ) بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ورلڈ کپ 2015 اور پاکستان کے خلاف سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کردی۔بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے گنابھابن میں اپنی سرکاری رہائش گاہ کر کھلاڑیوں کے لیے خصوصی ظہرانہ دیا جس میں کھلاڑیوں سمیت کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن بھی شریک تھے ۔

تقریب کے موقع پر حسینہ واجد نے کہا کہ بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ بونس کی مد میں ایک کروڑ ٹکا جبکہ آئی سی سی سے مزید تین کروڑ ٹکا ملے ہیں۔وزیر اعظم نے ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ٹیم کیلئے ایک کروڑ جبکہ پاکستان کیخلاف سیریز میں فتح پر مزید ایک کروڑ ٹکا دینے کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے بھی کھلاڑیوں کو تقریباً سوا کروڑ روپے انعام کی مد میں دینے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے مزید کہا کہ شاندار کارکردگی پر ہر کھلاڑی کو گاڑی اور فلیٹ بھی دیا جائے گا۔تقریب کے بعد حسینہ واجد کھلاڑیوں اور بورڈ حکام کے ساتھ ظہرانے میں بھی شریک ہوئیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم نے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ حال ہی میں پاکستان کو ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 3-0 سے کلین سوئپ کرنے کے ساتھ ساتھ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست سے دوچار کیا۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 16:16:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :