اقراء گولڈ کپ ، جمخانہ سٹارز کی کامیابی

اتوار 26 اپریل 2015 17:09

اقراء گولڈ کپ ، جمخانہ سٹارز کی کامیابی

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء)پہلا اقراء گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2015ء،جمخانہ سٹارز کلب نے شمع کولٹس کلب کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے میچ میں شمع کولٹس نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کی اور مقررہ 30اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنائے۔ اسحاق خان نے 50اور بلال خان نے 22رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جمخانہ سٹارز کلب کی طرف سے احمد شاہ نے 3 ، سلمان خان نے 2 ۔ سلمان اور شاہد نے 1,1وکٹ حاصل کی۔ جواب میں دوسری اننگز میں جمخانہ سٹارز کلب نے 25.4اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنائے۔ ثاقب رحمان نے 59 اور محمد رستم نے 19رنز بنائے۔ شمع کولٹس کلب کی طرف سے بلال خان اور اسحاق خان نے 2,2عمر باس ، صمد اور ساجد نے 1,1,1وکٹ حاصل کی۔ میچ کے دوران ایمپائرنگ کے فرائض نادر خان اور سکندر خان نے سر انجام دئیے جبکہ سکورنگ کے فرائض شھیر جمال نے سر انجام دئیے۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 17:09:01