پاکستان نے پہلا ڈیف ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اپنے نام کر لیا

اتوار 26 اپریل 2015 19:06

پاکستان نے پہلا ڈیف ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اپنے نام کر لیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اپریل ۔2015ء ) پاکستان نے پہلا ڈیف ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اپنے نام کرلیا ہے ۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 50 رنز سے شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کیا ۔ بھارتی ڈیف ٹیم پاکستان کے185رنزکےجواب میں صرف 135 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

قومی ڈیف ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان ذکاء احمد مین آف دی میچ قرار پائے۔ ذکاء احمد نے 108 رنز بنانے کے علاوہ 6 کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔ یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ڈیف ایشیا کپ کا آغاز 19اپریل سے لاہور میں ہوا تھا اور ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ افغانستان ، سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں نے شرکت کی تھی ۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 19:06:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :