پا کستان ہاکی فیڈریشن، سینئر کھلاڑیوں میں ڈیلی الاؤنس کی مد میں معاملات طے پاگئے

پیر 27 اپریل 2015 15:30

پا کستان ہاکی فیڈریشن، سینئر کھلاڑیوں میں ڈیلی الاؤنس کی مد میں معاملات طے پاگئے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اپریل۔2015ء) پا کستان ہاکی فیڈریشن اور سینئر کھلاڑیوں میں ڈیلی الاؤنس کی مد میں معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعدسینئر ز دورہ آسٹریلیا کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہاکی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے فیڈریشن کو دھمکی دی تھی کہ اگر انہیں ڈیلی الاؤنسز کی مد میں رقم ادا نہ کی گئی تو وہ ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہیں جائیں گے، ذرائع کے مطابق سینئر ز کی اس دھمکی کے بعد ان کے فیڈریشن کے آفیشلز کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں جس کے بعد فیڈیشن نے کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس دینے کی یقین دہانی کر وا دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا 13روز پر مشتمل ہے اور کھلاڑیوں کو پہلے مرحلے میں 7روز کا ڈیلی الاؤنس دے دیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 27/04/2015 - 15:30:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :