پہلا اقراء گولڈ کپ 2015ء شمع کلب نے عمر آباد نائیٹ رائیڈر کلب کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پیر 27 اپریل 2015 20:47

پہلا اقراء گولڈ کپ 2015ء شمع کلب نے عمر آباد نائیٹ رائیڈر کلب کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء)پہلا اقراء گولڈ کپ 2015ء شمع کلب نے عمر آباد نائیٹ رائیڈر کلب کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے میچ میں عمر آباد نائیٹ رائیڈر کلب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کی اور مقررہ 35اوورز میں 33اوورز کھیل کر 158رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ عمر گل نے 38اور فرمان نے 32رنز بنائے۔

(جاری ہے)

شمع کلب کی طرف سے افتخار احمد نے 3، محمد ہارون نے دو، احمد ندیم نے دو، عادل امین ، آیاز اور ارسلان نے ایک ، ایک، ایک وکٹ حاصل۔ جواب میں دوسری اننگز میں شمع کلب نے 23.1اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے۔ حمادالحسن نے 57، عادل امین نے 45اور زر محمد نے 23رنز بنائے۔ عمر آباد نائیٹ رائیڈر کلب کی طرف سے سکندر خان نے دو اور سجاد احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کے دوران ایمپائرنگ کے فرائض نادر خان اور شیراز خان نے جبکہ سکورنگ کے فرائض شھیر جمال نے سرانجام دئیے۔

وقت اشاعت : 27/04/2015 - 20:47:23