پہلا ٹیسٹ ،بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنیکا فیصلہ

منگل 28 اپریل 2015 08:41

پہلا ٹیسٹ ،بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنیکا فیصلہ
کھلنا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اپریل ۔2015ء ) دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان نے انڈر 19کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سمیع اسلم کو ٹیسٹ کیپ دی ہے،وہ محمد حفیظ کے ساتھ اوپننگ کریں گے جب کہ بنگلہ دیش کی جانب سے سومیا سرکار اور محمد شاہد بھی اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کر یں گے ۔اپنا باؤلنگ ایکشن تبدیل کر کے انٹر نیشنل کرکٹ میں واپس آنے والے آف سپنر سعید اجمل ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں جبکہ ون ڈے سیریز سے قبل زخمی ہونے والے یاسر شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔قومی کرکٹ ٹیم دو فاسٹ باؤلر ز وہاب ریاض اور جنید خان اور دو سپنرز ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 08:41:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :