چیلسی کے مڈفیلڈر آسکر کو ہسپتال سے چھٹی مل گئی

منگل 28 اپریل 2015 11:29

چیلسی کے مڈفیلڈر آسکر کو ہسپتال سے چھٹی مل گئی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اپریل۔2015ء) چیلسی کے برازیلین مڈ فیلڈر آسکر کو ہسپتال سے فارغ کردیاگیا ہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان فٹ بالر کو انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں آرسنل کے گول کیپر ڈیوڈ اوسپینا سے ٹکرانے کے باعث سر پر چوٹ لگی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں مکمل فٹ قرار دیے جانے کے بعد فٹبالر کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 11:29:37