بیٹی کے فلم میں آنے کی غلط خبر پر بھارتی سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر سخت برہم ہوگئے

منگل 28 اپریل 2015 11:57

بیٹی کے فلم میں آنے کی غلط خبر پر بھارتی سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر سخت برہم ہوگئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) بیٹی کے فلم میں آنے کی غلط خبر پر بھارتی سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر سخت برہم ہوگئے میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی اسٹار کرکٹر نے کہا کہ یہ بے بنیاد بات ہے، اس میں کوئی سچائی نہیں، میری بیٹی سارہ کی پوری توجہ اپنی تعلیم مکمل کرنے پر ہے، 17 سالہ سارہ ٹنڈولکر کے 2 بچوں میں بڑی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان کا چھوٹا بھائی ارجن والدکے نقش قدم پر چلتے ہوئے کرکٹ میں سرگرم ہے ‘واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ فلم اسٹار شاہد کپور کے ہمراہ نئی فلم میں دکھائی دیں گی۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 11:57:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :