سینئرز ذمہ داری نہیں اٹھا سکتے توکرکٹ چھوڑ دیں ‘شاہد خان آفریدی سنیئر کھلاڑیوں کی کار کر دگی پر سخت برہم

منگل 28 اپریل 2015 11:57

سینئرز ذمہ داری نہیں اٹھا سکتے توکرکٹ چھوڑ دیں ‘شاہد خان آفریدی سنیئر کھلاڑیوں کی کار کر دگی پر سخت برہم

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے سینئرز کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سینئر کھلاڑی ذمے داری نہیں اٹھا سکتے تو کرکٹ چھوڑ دیں ‘ سینئر کھلاڑیوں کو اپنے کھیل کا معیار بہتر بنانا چاہیے ‘ نوجوان کھلاڑیوں کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 سے پہلے بھرپور موقع دیا جائے گا ایک انٹرویو میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور تجربہ کار آل راوٴنڈر شاہد خان آفریدی نے کہاکہ سینئر کھلاڑیوں کو یا تو اپنے کھیل کا معیار بہتر بنانا چاہیے یا پھر انھیں اپنا عہدہ چھوڑ کر نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں آنے کا موقع دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

آفریدی نے ٹی ٹونٹی میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ خود بھی ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتے اور اگر ضرورت پڑی تو اس فارمیٹ سے بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 سے پہلے ہی ریٹائر ہوجائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 سے پہلے بھرپور موقع دیا جائے گا اور ان کی یہ کوشش ہوگی کہ ایک حتمی اسکواڈ تشکیل دیا جائے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر وہ خود بھی پرفارم نہیں کرپائے ٹو ٹیم کی باگ دوڑ نوجوانوں کے ہاتھوں میں دے کر رخصت ہوجائیں گے۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 11:57:08