انڈین پریمئر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کل ایک میچ کھیلا جائیگا

منگل 28 اپریل 2015 11:58

انڈین پریمئر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کل ایک میچ کھیلا جائیگا

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں بدھ کو مزید ایک میچ کھیلا جائیگا۔ اس سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کا مقابلہ راجستھان رائلز سے بنگلورکے مقام پر ہوگا، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

رنگا رنگ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، کنگز الیون پنجاب، چنائی سپر کنگز، دہلی ڈیئر ڈیولز، ممبئی انڈینز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں مصروف ہے ۔ ساتویں ایڈیشن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کنگز الیون پنجاب کو فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ 47 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 60 میچز کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 24 مئی کو ہوگا۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 11:58:27